Home || Useful Links || Feedback || Contact Us
News Section
ناظم اعلیٰ سید عبدالرشید کا 2 روزہ دورہ لاہور :: مختلف اجتماعات سے خطاب کیا

 لاہور:   اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی سید عبدالرشید نے لاہور مقام کا دو روزہ دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوںنے تعلیکی اداروں و رہائشی یونٹس میں ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اورمختلف طلبہ اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودرادیت تسلیم کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ آزادی اظہار رائے کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں سے جاری پر امن آزادی کی تحریک کو بزور طاقت روکنے کیلئے مذموم ریاستی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ کشمیریوں کو ضروریات زندگی سے محروم اوربلا جواز شہید اورگرفتار کیا جا رہا ہے اور ذرائع ابلاغ پر پابندی سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں غیرضروری کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے قابض ریاست کی حیثیت سے کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط قائم کیا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سمیت تمام عالمی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیریوں کو زبردستی محکوم بنا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے عالمی سطح پر کشمیرکو ایک متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے اور اسکے حل کیلئے اقوام متحدہ نے استصواب رائے کا فارمولا پیش کیا ہے لیکن بھارت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی قسم کی ثالثی اور مصالحتی فارمولا قبول کرنے پر تیار نہیں ہے۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی فوج نے کئی عشروں سے جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیررکھی ہیں اور لاکھوں نہتے حریت پسندوں کوشہید جبکہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کے جرائم کا مرتکب ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہود، ہنود اور ہندووں کے گٹھ جوڑ نے پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کامحاذ گرم کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت پوری عالمی برادری نے اس موقع پر چپ سادھ رکھی ہے اوربھارتی مظالم کو روکنے میں ذمہ دارانہ کردارادا کرنے سے قاصر ہیں۔

 Date : 2010-07-28

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan