Home || Useful Links || Feedback || Contact Us
News Section
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین کی صوبائی سینئر وزیر راجہ ریاض سے ملاقات

 لاہور:   پنجاب کے 26 کالجز کی بورڈ آف گورنر کے ذریعے خود مختاری اور دیگر 75 کالجز کو این جی اوز کے حوالے کرنے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد شیخ، جنرل سیکرٹری حافظ عبد الناصر، وائس چیئرمین پروفیسر شاہد چوہدری، مرکزی ترجمان قیصر شریف اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی پریس سیکرٹری پروفیسر ریا ض محبوب کی قیادت میں طلبہ، اساتذہ سکول وکالجز اور یونیورسٹی اساتذہ کے وفد نے آج پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر راجہ ریا ض احمد خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ راجہ ریا ض احمد خاں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی عملی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکو مت کو کالج ایجو کیشن تبا ہ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کسی تعلیم دشمن پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی۔ ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کا انتظام کریں گے۔

 Date : 2010-07-28

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan