|
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کا دورہ ملتان، بہاولپور و رحیم یار خان
|
ملتان: اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم قیصر شریف نے ملتان، بہاول پور اور رحیم یار خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی حوالے سے پرویز مشرف کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ نظام تعلیم میں امریکی مداخلت افسوس ناک ہے۔ نصاب میں تبدیلیاں، فیسوں میں اضافہ، تعلیمی اداوں کو بورڈ آف گورنرکے ذریعے این جی اوز َکے حوالے کرنے کی بات غیر ملکی ایجنڈے کو عملی شکل دینے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کو شعبہء تعلیم میں ملنے والی امداد اصل میں اداروں کی قیمت ِ فروخت ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کی آنے والی براہِ راست اپنی نگرانی میں تیار کرنا چاہتا ہے جس میں اسلام، نظریہ پاکستان سے محبت کا نام و نشان نہ ہو اور ان کو کئی طبقات میں تقسیم کیا جائے تاکہ کسی بھی قومی اور ملی ایشو پر قوم متحد نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پرویز مشرف دور کی تعلیمی پالیسی کو تبدیل کرے اور ملک کو سیکولر بنانے سے باز رہے۔ |
|
Date : 2010-07-28
|
|
|

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan
|