Home || Useful Links || Feedback || Contact Us
News Section
اسلامی جمعیت طلبہ سرگودھا ڈویژن کی تربیتی نشست برائے ناظمین میں معتمد عام کی شرکت

سرگودھا:   اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے معتمد عام برادر حافظ ندیم احمد نے دارالسلام جوہرآباد میں سرگودھا ڈویژن کے ناظمین کی تربیتی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ اللہ نے ہمیں اسلامی جمعیت طلبہ کی پاکیزہ اور بابرکت اجتماعیت کے ساتھ منسلک کر کے اپنے دین کے لئے جدوجہد کی خاطر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں طرف کے حالات میں کارکنان جمعیت کو جو بے پناہ چیلنجز درپیش ہیں ان کامقابلہ کرنے کے لئے نئے عزم، حوصلے اور استقامت کے ساتھ میدان عمل میں فعال ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب سے امریکہ عالمی طاغوت کے طور پر مسلم دنیا کیخلاف صف آرا ہے اور پاکستان میں نظریاتی فضا کو اپنے حق میں ہموار کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تمام شعبوں میں کھلی مداخلت کر رہا ہے تو دوسری جانب ہماری حکومت تعلیمی میدان میں طلبہ کے استحصال میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی۔ ملک کے اندرونی حالات دگر گوں ہیں اور ہر فرد اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں میں شعور بھی بیدار کریں اور امریکہ اور ان کے پاکستانی آلہ کاروں کے بارے میں رائے عامہ ہموار بھی ہموار کریں۔ ہر گلی محلے اور تعلیمی ادارے کی سطح پر طلبہ سے رابطے کو مزید وسعت دی جائے اور اپنے آپ کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرتے ہوئے انہیں اسلامی کی حقیقی دعوت سے روشناس کروایا جائے۔

 Date : 2010-03-09

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan