
|
اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا مرکزی اجتماع کارکنان، ناظم لاہور نے دھماکے کی مذمت کی
|
لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم برادر اخضر نزیر نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے اور اس دھماکے میں جو زخمی ہوئے یا مارے گئے ہیں وہ ناحق قتل ہوئے۔ کسی مسلمان کا یہ ہرگز کام نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو ناحق قتل کرے۔ علاوہ ازیں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا مرکزی اجتماع کارکنان ہوا جس میں سابق معتمد عام پروفیسر اشتیاق احمد گوندل نے سورۃ لقمان کے حوالے سے درس قرآن دیا۔ انہوں نے لوگوں سے منہ پھیرنے والوں اور زمین پر اکڑ کر چلنے والوں سے متعلق قرآن پاک کی وعید سے کارکنان کو آگاہ کیا۔ ناظم مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال کا ہدف رہائشی حلقہ جات میں اضافہ اور ان کا استحکام ہے۔ جس گلی یا محلے میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ایک بھی کارکن موجود ہے وہ وہاں طلبہ کو اللہ کی راہ میں منظم کرے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی حلقہ جات کے ساتھ ساتھ ہمیں پروفیشنل اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اجتماع میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے کارکنان کو اپنے شعبے کا تعارف اور کام کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ |
|
Date : 2010-03-09
|

|
|

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan
|