Home || Useful Links || Feedback || Contact Us
News Section
جامعہ پنجاب کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں لیکچر، سیرت النبی کوئز اور محفل نعت کا انعقاد

لاہور:   اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔ گزشتہ روز پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ناظم صوبہ پنجاب شمالی برادر اسلام خان نے درس دیا۔ اس موقع پر ناظم جامعہ برادر حسان بن سلمان نے بھی خطاب کیا۔ یونیورسٹی لاء کالج میں سیرت النبی کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ہاسٹل نمبر 11  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے ناظم جامعہ برادر حسان بن سلمان نے کہا کہ سیکولر ازم اور لبرل ازم کا پرچار کرنے والے مملکت خداداد کو امریکہ کی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔ نصاب تعلیم میں تبدیلی سے لے کر تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں پر پابندیوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کی مغربی تہذیب کی جانب دھکیلنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اسلام کے مقابل ہر ازم کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پاکستان بھر کے طلبہ و طالبات اس جدوجہد میں جمعیت کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک ہیں۔

 Date : 2010-03-09

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan