
|
اسلامی جمعیت طلبہ بارانی یونیورسٹی اور راولپنڈی کینٹ زون کی تقسیم کار مکمل
|
راولپنڈی: اسلامی جمعیت طلبہ بارانی زرعی یونیورسٹی اور راولپنڈی کینٹ زون کے ناظمین حلقہ جات کا استصواب کے بعد انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔ بارانی یونیورسٹی میں استصواب کے بعد برادر خواجہ اظہار ناظم جامعہ منتخب ہوئے جبکہ برادر عزیر شفیع کو معتمد جامعہ، برادر حسان خاور کو ناظم آئی ٹی کیمپس اور برادر احمد سعید کو ناظم ہاسٹل مقرر کیا گیا۔ علاوہ ازیں کینٹ زون میں کارکنان و رفقاء جمعیت نے سیشن 2010-11 کے لئے برادر ولید وقاص کو ٹینچ بھاٹہ، برادر حافظ نفیس الدین کو مغل آباد، برادر حافظ وقاص رفیق کو ڈھوک بنارس، برادر نیاز علی کو نصیر آباد، برادر سجاد کو ڈھوک چوہدریاں، برادر اسامہ کو علامہ اقبال کالونی، برادر فرخ کو کوہ نور ملز، برادر طلحہ بلال کو عزیز آباد، برادر وسیم مجاہد کو دھمیال کیمپ، برادر فیصل کو آلہ آباد، برادر شائس کو چوہڑ، برادر عمر منیر کو برٹش ہومز، برادر عثمان ارشد کو ڈھوک مستقیم، برادر مصعب بلال کو پی آئی اے کالونی، برادر سید سرمد تنویر کو ڈھوک سلیمان اور برادر حمزہ خاکوانی کو حلقہ فیصل کالونی کا ناظم منتخب کیا۔ |
|
Date : 2010-03-09
|

|
|

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan
|