
|
ناظم پنجاب جنوبی برادر قیصر شریف کا دورہ ملتان و بہاولپور
|
بہاولپور/ملتان: اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب جنوبی کے ناظم برادر قیصر شریف نے گزشتہ روز جامعہ زکریا کا دورہ کیا اور اجتماع ارکان سمیت دیگر اجتماعات سے خطاب کیا۔ ناظم ڈویژن برادر خضر حیات، ناظم ملتان مقام برادر ملازم حسین اور ناظم جامعہ زکریا برادر عمر فاروق بھی انکے ہمراہ تھے۔ ناظم صوبہ نے کہا کہ گزشتہ رات نشتر میڈیکل کالج میں ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔ غیر طلبہ عناصر اور اسلحہ کلچر نے پرامن تعلیمی ماحول کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ طلبہ کو تشدد کا آگ کا اندھن نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ زکریا اور جامعہ اسلامیہ میں ہونے والے تشدد کے واقعات بھی انتظامیہ کی کھلی نااہلی ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں سے غیر طلبہ عناصر اور اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے ملازمین اور اساتذہ سے مل کر بھرپور کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناء ناظم صوبہ نے بہاولپور کا دورہ کیا اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک تنظیم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کارکنان جمعیت کی بھی عیادت کی۔ اس موقع پر باظم مقام برادر آصف ہاشمی بھی موجود تھے۔ ناظم صوبہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تشدد کے کلچر کی سب سے بڑی وجہ حکمران ہیں۔ اگر ملک میں طلبہ یونین کو بحال کر دیا جائے تو تمام مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے عدم موجودگی کے باعث تعلیمی ادارے میں غنڈہ گرد عناصر کی من مانی نے طلبہ کے لئے تعلیم کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کی تنظینی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ 25-26 مارچ کو نشتر میڈیکل کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ |
|
Date : 2010-03-09
|

|
|

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan
|