Home || Useful Links || Feedback || Contact Us
News Section
ناظم صوبہ پنجاب شمالی کا اسلامی یونیورسٹی اور اسلام آباد مقام کے اجتماعات سے خطاب

اسلام آباد:   اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب شمالی کے ناظم برادر زبیر صفدر نے گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تربیتی کیمپ برائے ناظمین جبکہ اسلام آباد مقام کے مرکزی اجتماع کارکنان سے خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں ناظم صوبہ نے کہا کہ دعوت ہماری تحریک کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ہماری تمام تر جدوجہد اسی کے گرد گھومتی ہے۔ پاکستان میں نظام کی تبدیلی اور تعلیمی اداروں میں جدوجہد کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ سب پر کھلا اور واضح ہے۔ ہم کسی بھی زیر زمین سرگرمی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ طلبہ کو اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کرواتے ہوئے ان کی زندگیوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کیمطابق ڈھالنا چاہتے ہیں اور اسی پر گزشتہ 62 سالوں سے کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان جمعیت داعی دین ہیں اور ایک داعی دین کو اپنے معاشرے میں سیرت و کردار، عادات و اطوار کے لحاظ سے دیگر لوگوں کے ماڈل کے طور پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اسلام کے ساتھ تعلق اور امریکی طاغوت کے خلاف نفرت موجود ہے اور طلبہ باشعور ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی بیداری طلبہ مہم نے ثابت کیا ہے کہ طلبہ حکومت کی جانب سے اختیار کردہ پالیسیوں کو پسند نہیں کرتے اور ملک سے امریکی مداخلت کے خاتمے سمیت طلبہ یونین کی بحالی، فیسوں میں کمی اور سیلف فنانس سکیم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

 Date : 2010-03-08

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan