
|
اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے حلقہ زبیر شہید میں سیرت کانفرنس، ناظم بلوچستان کا خطاب
|
کوئٹہ: اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ بلوچستان کے ناظم برادر نور الدین نے کوئٹہ میں حلقہ زبیر شہید میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ انسانیت کے لئے رشد و ہدائت کا سرچشمہ ہیں۔ معاشرے میں اسلامی نظام کے قیام اور اپنے اپنے دائروں میں درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے ہمیں سیرت رسولﷺ کو مضبوطی کے ساتھ اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی 63 سالہ زندگی کشمکش اور جدوجہد کی زندگی ہے اور ان کا کردار ایک مثالی داعی کا کردار ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اسی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج پاکستان میں طلبہ تک دین کی دعوت کو عام کر رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری قوم اور خصوصاََ طلبہ اپنے اندر نبی اکرمﷺ کی محبت کریں کریں جو انہیں زبانی دعووں کی بجائے عملی میدان میں سنت رسول کو زندہ کرنے پر آمادہ و تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے لیکن مغرب گزشتہ کچھ عرصے سے اس حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کے مشتعل کرنے کی مسلسل سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول کا حقیقی تحفظ اسی وقت ممکن ہے جب ہم ایک سچے امتی رسول کی حیثیت سے ان کے کردار کو اس معاشرے میں زندہ کریں گے اور یہ کام اسی وقت ممکن ہے کہ جب ہم ان کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ان کے لائے ہوئے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلائیں۔ |
|
Date : 2010-03-08
|

|
|

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan
|