Home || Useful Links || Feedback || Contact Us
News Section
کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت ہمارا دینی و اخلاقی فرض ہے: ناظم جموں و کشمیر

مظفرآباد:   جموں و کشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم برادر امجد یعقوب نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت ہم سب کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ سرحد کے اس پار رہنے والے تمام لوگ اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک کی کامیابی اور بھارت کی شکست کے لئے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان کشمیر کے مسئلے کو شدت کے ساتھ عالمی فورمز پر اٹھائے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے لئے بھارت کو مجبور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذمہ داران و سابقین جمعیت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیں اور ہم اس سے ایک انچ بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں۔ مجاہدین کشمیر نے نہتے ہونے کے باوجود جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی جو تاریخ رقم کی ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی عمر کے انتہائی حصے میں ہونے کے باوجود جس جوش اور ولولے کے ساتھ تحریک آزادی کو کامیابی کی جانب لے جا رہے ہیں وہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے اور اس جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔

 Date : 2010-03-08

copyright © Islami Jamiat Talaba Pakistan